اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کے نگراں وزیر شاہد خان خٹک کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے شاہد خان خٹک کو عہدے سے ہٹانے کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ شاہد خان خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے میں شرکت اور خطاب کیا تھا۔
خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 29افراد جاں بحق
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کوئی بھی عہدیدار پاکستان کے آئین کی رو سے کسی بھی سیاسی یا انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوسکتا۔ نگراں حکومت کے عہدیداران کو قانون کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور بارشوں کے باعث تباہی ہوئی، مختلف حادثات کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ ماہ ملک کے 2 صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی۔ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 29افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔