فلپائن کے مختلف علاقوں میں 7.1 شدت کا خوفناک زلزلہ، 4 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منیلا: فلپائن کے جزیرے لوزون اور دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں  میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا جس کے دوران کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں آج آنے والے زلزلے کا مرکز ابرہ صوبے کے ڈولورس قصبے سے کم و بیش 11 کلومیٹر جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت منیلا سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کروڑوں کا بل دیکھ کر طبیعت خراب، شہری اسپتال پہنچ گیا

فلپائنی وزارتِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت منیلا میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد شہر کی میٹرو ریل کا نظام رش کے اوقات میں روک دیا گیا۔ حکومت شہریوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ زلزلے کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جارہے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق منیلا میں فلپائنی سینیٹ کی عمارت کو بھی اراکین سے خالی کرالیا گیا۔ ریاستی سیسمولوجی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریناٹو سولیڈم کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ابرا میں جہاں ڈولورس واقع ہے، نقصان ہوسکتا تھا تاہم منیلا میں زلزلے کے باعث کوئی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

ابرا میں لاپاج شہر کے میئر جوسیف برنوس کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کئی گھروں، عمارات اور بنیادی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابرا یونیورسٹی کی بھی کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے۔ 

Related Posts