بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد: جمعرات کی صبح جنوب مغربی خطے کے کچھ حصوں میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ہرنائی، لورالائی اور دیگر علاقوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خاران کے جنوب میں 01:19 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا کا طول بلد 28.25 مشرقی اور عرض بلد 28.25 شمال تھا۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، عمران خان تمام نشستوں سے کامیاب قرار

بتایا گیا ہے کہ ہرنائی، لورالائی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔