چالان کیلئے روکنے پر ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک افسر پر چڑھادی،محمد حفیظ جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

driver crushed the traffic police officer in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :نارتھ ناظم آباد میں سب انسپکٹر نے چالان کرنے کے لیے گاڑی کو روکا تو گاڑی ڈرائیور پولیس اہلکار کو روندتا ہوا فرار ہو گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللہ کالج کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارڈرائیور کو روکا اور اس کا چالان کرنے لگے توکار ڈرائیور سب انسپکٹر پر گاڑی چڑھاتا ہوا فرار ہوگیا۔

محمد حفیظ نارتھ ناظم آباد ٹریفک سیکشن ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف اور کانسٹیبل احمد جو کہ ادیب رضوی روڈ عبداللہ کالج جانب میٹرک بورڈ آفس پیڈسٹل برج کے نیچے اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود ٹریفک کانظام سنبھالنے اور چالان کرنے میں مصروف تھے کہ گاڑی نمبر CU-7616 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرروکا اورچالان بنانا شروع کیا اور چالان کرنے کی غرض سے گاڑی کا نمبر دیکھنے گاڑی کے آگے آئے تو ڈرائیور نے مشتعل ہو کر گاڑی سب انسپکٹرمحمد حفیظ پر چڑھا دی اور فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: میمن گوٹھ میں پولیس کا چھاپہ، غیراخلاقی ڈانس پارٹی منعقد کرانے والے دو ملزم گرفتار

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کار سوار کا پیچھا کیااور ملزم کے گھر کی نشاندہی کر لی۔مضروب کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایااورحالت بگڑنے پر آغا خان شفٹ کیا۔ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ندیم فاروقی ریڈر ٹریفک سینٹرل تراب ، ویلفیئر انچارج ٹریفک سنٹرل محمد سرور اور ایس او نارتھ ناظم آباد اپنے اسٹاف کے ہمراہ آغا خان ہسپتال پہنچے تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ نارتھ ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے،واقعہ کا مقدمہ ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

Related Posts