دنیا کے بااثر محققین میں شامل ہونیوالے ڈاکٹر مبشر حسین کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Mubashir Husain becomes world’s most influential researcher

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کوکمپیوٹر سائنس کے شعبے میں دنیا کے بہترین1 فیصد محققین میں شامل کرلیا گیاہے۔یہ دوسرا موقع ہے جب مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے شعبے سے فارغ التحصیل ڈاکٹر مبشر حسین کواعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مبشر حسین رحمانی کون ہیں؟
2004 میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ڈاکٹر مبشر حسین نے یونیورسٹی آف پیرس XI، پیرس، فرانس سے 2008 میںایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 100 سے زیادہ نظرثانی شدہ مضامین لکھے ہیں، جن میں سے 12 کلیری ویٹ کے انتہائی اہم تحقیقی مضامین میں شامل تھے۔ وہ فی الحال آئرلینڈ میں کارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر سائنس کے شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر پڑھا رہے ہیں، جسے اب منسٹر ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کہا جاتا ہے۔

مبشر حسین رحمانی کے کارنامے
کلیری ویٹ ویب آف سائنس کے مطابق ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو اس بار کراس فیلڈ میں ہائیلی سیٹیڈ ریسرچر ایوارڈ 2021 ملا۔ ڈاکٹر مبشر کا نام دوسری بار دنیا کے بااثر سائنسدانوں کی “گلوبل ہائیلی سیٹیڈ ریسرچرز” کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں انہیں 2020 میں ایک اعلیٰ درجے کا محقق تسلیم کیا گیاتھا۔ انہوں نے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، واہ کینٹ، پاکستان میں پانچ سال اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی آئی ای ای ای کمیونی کیشن سروے اور ٹیوٹوریلز کے ایریا ایڈیٹر ہیں۔ انہوں نے تین سال (2015 سے 2017 تک) آئی ای ای ای کمیونی کیشن سروے اور ٹیوٹوریلز کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وہ آئی ای ای ای کمیونی کیشن میگزین میں بک ریویو کے کالم ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اورفی الحال آئی ای ای ای کمیونی کیشن میگزین اور جرنل آف کمیونی کیشنز اینڈ نیٹ ورکس کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہ ایلسیویئر ایڈہاک نیٹ ورکس جرنل، ایلسیویئر فیوچر جنریشن کمپیوٹر سسٹمز جرنل، انڈسٹریل انفارمیٹکس پر آئی ای ای ای ٹرانزیکشنز، اور ایلسیویئر پروسیو اینڈ موبائل کمپیوٹنگ جرنل کے اعزازی ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رحمانی بطور مصنف
ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی نے دو کتابیں تصنیف کیں جو آئی جی آئی گلوبل، امریکا سے شائع ہوئیں، ایک کتاب سی آر سی پریس، امریکاسے شائع ہوئی اور ایک کتاب ولی ،یو کے نے 2015 میں شائع کی۔انہیں کامسیٹس میں سال 2015 کے بہترین محقق” کا ایوارڈ ملا۔ IEEE کمیونی کیشنز سوسائٹی کی طرف سے “آئی ای ای ای کمیونی کیشن سروے اور مضمون برائے سال 2015 کے مثالی ایڈیٹرکا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

ایوارڈز
ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو2017 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ، حکومت پاکستان سے بہترین پیپر ایوارڈ ملا جبکہ 2018 میں بہترین پیپر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Related Posts