پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کی جس سے افغان فورسز کو نہ صرف بھاری نقصان اٹھانا پڑا بلکہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پسپا ہو گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز اور ان کے ساتھ موجود دہشتگرد گروہوں نے پاکستانی سرحدی علاقوں پر حملے کی کوشش کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں بھاری ہتھیاروں، آرٹلری، ٹینکوں، ڈرونز اور فضائی قوت کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ ہو گئیں جبکہ درجنوں افغان فوجی اور دہشتگرد (خوارج) مارے گئے۔ طالبان اہلکار، لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر اپنی چوکیاں خالی کر کے فرار ہو گئے۔
جنوبی وزیرستان ، انگور اڈا کے سامنے افغانستان کی پوسٹ تباہ ہونے کے تازہ ترین مناظر
افغان پوسٹ کو مکمل طور پے مسمار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فوجی پوسٹ پے لاشیں چھوڑ کے بھاگ گئے ہیں
پوسٹ میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے pic.twitter.com/cZBsbIzqpk
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2025
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نہ صرف دہشتگردوں کو کور فائر دینے میں ناکام رہیں بلکہ خود بھی دفاع نہ کر سکیں۔ کئی افغان چوکیاں خالی ہو گئیں اور فوجی لاشیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔
بھاری نقصانات کے بعد افغان فورسز نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی جوابی کارروائی روک دے تاہم سیکیورٹی حکام کے مطابق، کارروائی صرف اُن ہی ٹھکانوں پر کی گئی جو دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








