جنسی زیادتی کیلئے اغوا کیے گئے درجنوں لڑکے بازیاب، کہاں رکھا جاتا تھا، ہوشربا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

لاہور  پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب کرکے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور  نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان لڑکوں کو  ورغلا کر  اغوا کرکے آزاد کشمیر  لے جاتے،  جہاں ان  سے مبینہ  طور  پر جنسی زیادتی اور غلط حرکات کرنے کے علاوہ جبری مشقت کرائی جاتی۔

انہوں نے بتایا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث گروہ کے سرغنہ عمران کے علاوہ ناصر اور علی رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29 لڑکے  بازیاب کرائےگئے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق  ملزمان نے لاوارث لڑکوں کو ملازمتوں کا جھانسا دے کر آزاد کشمیر منتقل کیا اور غیر قانونی قید میں رکھا، جہاں لڑکوں کو مبینہ طور  پر کئی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نشانہ بنایا گیا، لڑکوں سے مبینہ طور  پر جنسی زیادتی کرنے کے علاوہ جبری مشقت بھی کرائی جاتی تھی۔

Related Posts