ڈاؤن سنڈروم بچی ایک دن کیلئے سندھ کی وزیر اعلیٰ بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Down syndrome girl becomes Sindh CM fo a day

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایک دل کو چھو لینے والا قدم اٹھاتے ہوئے کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے 22 بچوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس مدعو کیا۔

یہ دورہ وزیر اعلیٰ کی دعوت پر ترتیب دیا گیا تاکہ بچوں کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ بچوں کے ہمراہ کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے شریک بانی اور سی ای او تابش شہزاد بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بچوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں تاریخی وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کروایا۔ انہوں نے بچوں سے پوچھا، “آپ میں سے کون وزیر اعلیٰ بننا چاہتا ہے؟” اس پر زیادہ تر بچوں نے پرجوش انداز میں ہاتھ اٹھایا لیکن بے بی دعا نے پراعتماد انداز میں کھڑے ہو کر اپنے وزیر اعلیٰ بننے کے خواب کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے بچوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ہر بچے کو اپنی کرسی پر بیٹھنے دیا اور خود ان کے ساتھ بیٹھ کر کہا، “اگر آپ وزیر اعلیٰ بنیں گے تو ہم آپ کے معاون ہوں گے۔”

راجندر میگھواڑ پاکستان کے پہلے ہندو پی ایس پی افسر بن گئے

دورے کے دوران بے بی دعا کو باضابطہ طور پر “ایک دن کی وزیر اعلیٰ” مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جو تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے شروع ہوا۔

پرنسپل سیکریٹری آغا واصف نے بے بی دعا کو سندھ کی آبادی، تعلیم اور حکومتی امور پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بے بی دعا نے اپنی کابینہ کو ہدایت دی کہ “پاکستان کو صاف رکھیں۔”

مراد علی شاہ نے بے بی دعا کی ہدایات کی حمایت کی اور وعدہ کیا: “وزیر اعلیٰ دعا، ہم یقینی بنائیں گے کہ آپ کی ہدایات کے مطابق تمام شہر اور پاکستان صاف ستھرا رہے۔”

Related Posts