ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، امریکی صدر

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، امریکی صدر

نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ کسی بھی قسم کا تنازع نہیں چاہتے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کیلیے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کے حکم پرشام میں فضائی حملے کیے گئے تھے، جس میں ایران نواز جنگجو ؤں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:کیا روسی صدر کی چینی ہم منصب کے سامنے گھٹنوں کے بل جھکنے کی تصویر حقیقی ہے؟

امریکا کی جانب سے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پرجوابی کارروائی کی گئی تھی۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں