طالبان کے ساتھ مذاکرات مکمل طورپرختم ہوچکے،ڈونلڈٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China could face consequences if knowingly responsible for virus: Trump

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ افغان  جنگ کے خاتمے کے لیےطالبان سےبات چیت کاباب مکمل طورپربندہوچکا ہے ۔

امریکی صدرکاکہناتھا کہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ مذاکرات مکمل طورپرختم ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے طالبان کےساتھ مذاکرات  ہونے تھے، مذاکرات  کاآئیڈیامیراتھااوراسے منسوخ کرنے کابھی اس حوالے سےمیں نےکسی سےمشورہ نہیں لیا۔

انہوں نےکہاکہ کیمپ ڈیوڈمذاکرات کوختم اس لیے کیا کیوں طالبان نے کچھ ایساکیاتھا جوانہیں نہیں کرناچاہیےتھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کامزیدکہناتھا کہ امریکی افواج نے افغانستان کے باغیوں پر حملوں کی شدت میں بھی اضافہ کر دیا ہے، ایسے حملے جن کی مثال گزشتہ ایک دہائی میں نہیں ملتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں انہوں نےکہا کہ گزشتہ چار روز میں ہم نے اپنے دشمن پر دس سالوں میں کیے جانے والے حملوں میں سے شدید ترین حملے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ کابل حملے کےبعد  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مذاکرات کو منسوخ کردیا تھا،حملےمیں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اور طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان دوران مذاکرات غیرضروری بالا دستی چاہتے ہیں، طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو انہیں مذاکرات کا بھی کوئی اختیار نہیں ہے۔

گزشتہ روزامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکاکہناتھا کہ  امریکا اب بھی طالبان کےساتھ امن معاہدےکاخواہشمند ہےتاہم مذاکرات کی بحالی کے لیے طالبان کواپنارویہ ٹھیک کرناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے ساتھ تاحال مذاکرات بحالی کی امید ہے،مائیک پومپیو

 امریکا اور طالبان کےدرمیان امن مذاکرات کاسلسلہ ایک سال سے جاری تھا اور امریکا کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ فریقین کے درمیان سمجھوتے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امن مذاکرات کی منسوخی سے امریکا کو پہلے سے بھی زیادہ سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

Image result for ‫طالبان‬‎

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس فیصلے سے امریکا کو مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ افغان طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا پھر مذاکرات کے لیے آئے گا۔

Related Posts