کتوں نے سندھ کے سرکاری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ڈال دیں، چھٹیاں منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dogs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : عدالتی احکامات سے آوارہ کتوں کی شامت آگئی ، ارکان سندھ اسمبلی کی معطلی کا خوف ایسا چھایا کہ محکمہ بلدیات کی دوڑیں لگ گئیں ، حکومت سندھ محکمہ بلدیات ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ نے آوارہ کتے پکڑنے کیلئے ملازمین کو چھٹیوں کے روز طلب کر لیا گیا ۔

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بہتات نے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق شہر قائد میں آوارہ کتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہونے لگا ہے جس کا شکار نو عمر بچے اور بزرگ شہریوں کے ساتھ نوجوان بھی ہورہے ہیں ۔

اس ضمن میں محکمہ بلدیات اینڈ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سندھ نے ہفتہ اور اتوار(27,28 مارچ) کے روز تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے طلب کر لیا ہے ۔

ـ یاد رہے کہ سکھر ہائی کورٹ نےحکم دے رکھا ہے کہ جس علاقے میں شہری کو کتا کاٹےگا اس علاقے کےممبر صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں اب ارکان اسمبلی کتے پکڑیں گے، احکامات جاری

گزشتہ دنوں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے حلقہ انتخاب چنیسر گوٹھ میں نماز کے لیے جانے والے ایک بزرگ شکیل خاصخیلی کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا یہ واقعہ عدالتی فیصلے کے بعد پیش آیا تھا ۔ جس کے باعث سعید غنی کی اسمبلی رکنیت بھی خطرے میں پڑ چکی ہے ۔

Related Posts