بلدیہ وسطی کی خاتون افسر شمعونہ صدف کرپشن پر انکوائری کی بجائے نئے عہدے پر تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ وسطی کی خاتون افسر شمعونہ صدف کرپشن پر انکوائری کی بجائے نئے عہدے پر تعینات
بلدیہ وسطی کی خاتون افسر شمعونہ صدف کرپشن پر انکوائری کی بجائے نئے عہدے پر تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بلدیہ وسطی کی خاتون افسر شمعونہ صدف کو بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات یا انکوائری کی بجائے نئے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات کے باوجود ہمیشہ پر کشش عہدوں پر راج کرنے والی ڈی ایم سی سنٹرل کی ڈائریکٹر سینی ٹیشن شمعونہ صدف کو معطلی اور انکوائری کے بجائے ایک بار پھر ڈائریکٹر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن سیکریٹری سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے جاری کیا۔ 

دوسری جانب محمد اکمل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کو ان کی پوسٹ سے ہٹا کر اپنے متعلقہ محکمے میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جاری حکمنامے میں درج ہے کہ شمعونہ صدف کا آرڈر عارضی نوعیت کا ہے جسے منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

خاتون افسر شمعونہ صدف کو ہدایت کی گئی ہے کہ 7 روز کے اندر محکمہ بلدیات سندھ کو سروس پروفائل، سروس بک اور گزشتہ 3 سال کا بینک اسٹیٹمنٹ بھی جمع کروائیں ۔ واضح رہے کہ محمد اکمل گزشتہ روز 28 دسمبر کو ریٹائر ہوچکے ہیں مگر حیرت انگیز طور پر محمد اکمل کو لوکل گورنمنٹ بورڈ کے حکم نامے میں متعلقہ محکمے میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا۔

خیال رہے کہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کو کاؤنسل سروس کے افسران کے تبادلوں یا تقرریوں کا اختیار نہیں جبکہ یہ اختیار محکمہ بلدیات سندھ کو حاصل ہے۔انکوائری کی زد میں آئی خاتون افسر کو بار بار ایک اہم عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے جبکہ شمعونہ صدف کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے انکوائری جاری ہے۔

اب تک محکمۂ بلدیات سندھ شمعونہ صدف کا سروس ریکارڈ اور مطلوبہ دستاویزات حاصل نہیں کرسکا۔ سینئر افسران کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے افسر کو معطل کرنے کی بجائے اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کا چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور خاتون افسر کو انکوائری تک معطل کرنا چاہیے۔

Related Posts