بھارتی اداکار دلیپ کمار سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک بار پھر ہسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار دلیپ کمار سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک بار پھر آئی سی یو منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار دلیپ کمار سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک بار پھر ہسپتال منتقل ہوگئے جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 روز قبل ہی اداکار دلیپ کمار کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، تاہم بدھ کے روز بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر کی کہ دلیپ کمار کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہسپتال داخل کیا گیا۔ طویل العمری اور طبیعت کی ناسازی کے باعث دلیپ کمار کے اہلِ خانہ نے خود انہیں ہسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی صحت بہتر ہے، تاہم وہ آئی سی یو میں ہیں تاکہ ڈاکٹر ان کی سانس لینے میں مشکلات سمیت دیگر طبی مسائل کا تجزیہ کرسکیں۔ قبل ازیں دلیپ کمار کو 11 جون کے روز ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا۔ 

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1403235451809320963

قبل ازیں 6 جون کو دلیپ کمار کو ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف تھی جس کے 5 روز بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اہلِ خانہ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ دلیپ کمار کو معمول کے ٹیسٹس کیلئے ہسپتال منتقل کرایا گیا تھا۔

ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا گیا کہ دلیپ کمار کو وقفے وقفے سے سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر نتن گوکھلے کی سربراہی میں طبی عملے کی ایک ٹیم دلیپ کمار کے علاج میں مصروف ہے۔ پیغام میں دلیپ کمار کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق نے کہا کہ دلیپ کمار اپنا آبائی گھر جو پشاور میں واقع ہے، پشاور کے عوام کو تحفے کے طور پر پیش کرنے کے خواہش مند تھے۔

رواں برس 14 فروری کے روز سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ اور صنعتکار فواد اسحاق نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کا قانونی مختار نامہ (پاور آف اٹارنی) ان کے نام پر ہے۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار آبائی گھر عوام کو تحفے میں پیش کرنا چاہتے تھے۔بھتیجے کا دعویٰ

Related Posts