کراچی کی گائے منڈی میں دستیاب مختلف چٹخارے دار کھانے، آزمائش شرط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کی گائے منڈی میں مختلف چٹخارے دار کھانے دستیاب ہیں۔ بڑی عید کے موقعے پر گائے خریدنے جائیں تو ایک بار آزمائش تو بنتی ہے۔ آئیے کچھ تفصیلات پر نظر ڈالتے ہیں۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع  گائے منڈی میں داخل ہوں تو یہاں اپنی ہی طرز کی ایک الگ دنیا بسی نظر آتی ہے۔ یہاں گائے خریدنے آنے والے لوگوں کو متعدد کھانے دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 لانڈھی نمبر 3 کی انڈے والی فرنچ فرائز ذائقے میں اپنی مثال آپ

سب سے پہلے جب آپ گائے منڈی میں داخل ہوتے ہیں تو کلیجی کے رول فروخت کرتے ہوئے ایک اسٹال نظر آئے گا جسے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہم گائے کی کلیجی کے رولز بناتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کلیجی میں ادرک، لہسن، سبز مرچ، ہرا دھنیا، سوکھا دنیا سمیت تمام تر اجزاء مناسب مقدار میں شامل کرتے ہیں۔ رول 70 روپے کا جبکہ پلیٹ 120 روپے کی فروخت کی جارہی ہے۔

آگے چلیں تو اسموک سوڈا کے نام سے شاپ موجود ہے جہاں 8 فلیورز میں سوڈا ڈرنکس فروخت کی جارہی ہیں جس میں لیچی، پیچ، بلیو بیری، انار اور پینا کولاڈا وغیرہ کے فلیورز شامل ہیں۔

مختلف فلیورز میں دستیاب رنگ برنگے سوڈا کا بڑا گلاس 120 روپے میں دستیاب ہے جسے بچے اور بڑے شوق سے پیتے نظر آتے ہیں جبکہ اسموک سوڈا کی دکان پر مسلسل رش رہتا ہے۔

مزید آگے چلیں تو فبی کی چائے کے مختلف فلیورز دیکھنے کو ملتے ہیں جسے عوام کی بڑی تعداد بڑے شوق سے پیتی ہے۔عموماً یہ چائے 200 میں ملتی ہے تاہم یہاں 120 روپے میں دستیاب ہے۔

پوری منڈی گھومنے کے بعد سب سے آخری جگہ اے ون چپلی کباب نظر آتی ہے جہاں چپلی کباب اور افغانی بوٹی سمیت مختلف چٹخارے دار بار بی کیو آئٹمز دستیاب ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

 

Related Posts