کیا آپ نے نیٹ فلکس کی سائیکو تھرلر فلم ’دی اسٹریز‘ دیکھی ہے؟

آن لائن اسٹریمگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں سائیکو تھرلر فلم دی اسٹریز ریلیز ہوئی ہے، فلم میں نیئل مارٹیلو وائٹ نے ڈیبیو کیا ہے۔

آئیے اس فلم کی کہانی کے بارے میں جانتے ہیں:

فلم کی کہانی

فلم کی کہانی ایشلے میڈیکوے کے گرد گھومے گی جو ایک سیاہ فام عورت ہے اور اپنے شوہر کی بدسلوکی سے تنگ آکر اُسے اور اپنے دو سیاہ فام بچوں کو چھوڑدیتی ہے۔

ایشلے اپنی پُرانی زندگی کو چھوڑنے کے بعد ایک سفید فام شخص کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرتی ہے، جس کو وہ اپنی پُرانی زندگی کے بارے میں نہیں بتاتی، کہانی اس وقت نیا موڑ لے گی جب اُس کے سابق شوہر کے بچے اُس کے پاس آتے ہیں۔

کاسٹ

ایشلے میڈیکوے (کاؤنٹی لائنز) بطور نیوے

جسٹن سالنگر (اینڈیورنگ لَو)

مائیکل واربرٹن (سُپر باب) بطور کینتھ

کیرولین مارٹن (ہیپی-گو-لکی) بطور جیسی

بکی بکرے (راکس) بطور ڈیون

ماریہ المیڈا (پریٹی ریڈ ڈریس) بطورِ ماری

سیموئل پال سمال (گیم آف تھرونز) بطور سیبسٹین

الفریڈو ٹیوارس (بلیک میل) بطور اسمارٹ کسٹمر

جورڈن میری (ڈانسنگ اِن دا ڈارک) بطورِ کارل

ایزی بلنگھم بطورِ ایملی

وینیسا بیلی (دا فرسٹ ٹیم) بطور ایلے

فلم کب ریلیز ہوگی؟

برطانوی ہارر تھرلر فلم دی اسٹریز بدھ 22 فروری کو نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہوئی ہے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں