ڈرامہ سیریل ’یونہی‘کا گانا کس معروف گلوکارہ نے گنگنایا ہے؟ جانئے

معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کا ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔

ڈرامہ ہم ٹی وی پر پیش کیا جائے گا جس کے ہدایت کار احتشام الدین ہیں جو اس سے قبل بھی کئی کامیاب ڈراموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

مومنہ درید پروڈکشن کے تیار کردہ اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں مایا علی اور بلال اشرف شامل ہیں جبکہ اس کا گانا معروف پاکستانی گلوکارہ شائے گل نے گنگنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پاکستان مخالف موضوع پر بنائی گئی ہے؟

گزشتہ دنوں ڈرامے کے مرکزی اداکار مایاعلی اور بلال اشرف ایک انٹرویو میں نظر آئےتھے جس میں بلال اشرف نے کہا تھا کہ ڈرامہ کو فلم کے کمیرے پر شوٹ کیا گیا ہے جو کہ ڈرامے کیلئے بہترین ہے، تاہم انہوں نے اپنا کردار ظاہر نہیں کیا لیکن یہ بتایا تھا کہ ڈرامے میں وہ داؤد اور مایا علی کنیز فاطمہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں