کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنے کی ترغیب دی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنے کی ترغیب دی؟
کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنے کی ترغیب دی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے امیرترین انسان اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہتا ہے۔

حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنے کی ترغیب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ٹرتھ سوشل‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکی جانب سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ٹرتھ سوشل کے سی ای او ڈیون نیونز کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر پرعائد کی جانے والی پابندی نے ایلون مسک کے اس پلیٹ فارم کوخریدنے کی ترغیب دی کیوںکہ کسی نہ کسی کوتواس ظالم ٹیکنالوجی جائنٹ کو خریدنا ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے، امریکی عدالت میں درخواست دائر

دوسری جانب ایلون مسک نے امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبرکوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر میری ڈونلڈ ٹرمپ سے بلواسطہ اور بلاواسطہ کوئی بات نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر نقد رقم کے عوض خریدا ہے جبکہ اپریل کے آغاز میں انہوں نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خرید لیے تھے۔

Related Posts