ذو الحجہ کا چاند کل نظر آئے گا، پیش گوئی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے کل اتوار 17 مئی کو واضح امکانات موجود ہیں، جس کے پیش نظر عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کی رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی روز شام کے وقت اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ ان کے مطابق موسم صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور فلکیاتی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts