جزیروں کا مسئلہ حل ہونے تک ترقیاتی کام شروع نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ افراد کے کیسز ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل
سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ افراد کے کیسز ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں جزیروں کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کے معاملے میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک مسئلہ ختم نہیں ہوجاتا ترقیاتی کام شروع نہیں ہوں گے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان جزائر کا تعلق سندھ کے عوام سے ہے اور اس بات کی ضمانت ہے کہ ماہی گیروں اور مینگروز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

خالد جاوید خان نے کہا کہ آرڈیننس حتمی فیصلہ نہیں ہے اور اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے،سندھ کے مفادات زیادہ عزیز ہیں۔

مزید پڑھیں:شکار پور کا کھویا ہواوقار

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبے سے صلاح مشورے کے بعد ترقیاتی کام شروع کرے گی ،سندھ ہائیکورٹ نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts