الیکشن کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر، مبینہ دھاندلی پر سیاسی جماعتوں میں تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر کے باعث مبینہ دھاندلی پر جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی نے سندھ حکومت پر بلدیاتی الیکشن کے نتائج روکنے کا الزام عائد کردیا جبکہ الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں بلدیاتی انتخابات، حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کو برتری

مراسلے میں الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 1 اور 11 پولنگ ایجنٹس کو نہ دینے کی شکایات آئیں۔ آر او کے ذریعے پریزائڈنگ افسران کو فارم 11 اور پولنگ ایجنٹس کو 12 دیں۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 11 اور 12 مہیا نہیں کیے گئے، کچھ ڈی سیز نے نتائج جاری کرنے  میں رکاوٹ پیدا کی۔ آر او نے نتائج جاری نہ کیے تو دھرنا دیں گے۔

پولنگ کے دوران دھاندلی کے الزامات پی ٹی آئی کی جانب سے بھی سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز رکنِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس سے چھیڑ چھاڑ کرکے واضح کیا کہ دھاندلی کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے بیلٹ باکس کی سیلز نہیں توڑیں۔