دپیکا پڈوکون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دپیکا پڈوکون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
دپیکا پڈوکون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کو پیر کی شب اچانک طبیعت میں بے چینی محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کو اصل تکلیف کیا ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر اداکارہ کی صحت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:میکال ذوالفقار کس بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے ہیں؟

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دپیکا کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

Related Posts