پاسپورٹ کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستانی پاسپورٹ کا عکس
فوٹو فرسٹ پوسٹ

ملکی پاسپورٹ کے نظام میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ جاری ہونے والے نئے پاسپورٹس میں صرف والد ہی نہیں بلکہ والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نہ صرف بین الاقوامی معیار سے نظام کو ہم آہنگ کرنا ہے بلکہ پاکستانی معاشرتی ضرورت کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کے جدید سفری تقاضوں کے مطابق ہے اور اس سے شہریوں کو نہ صرف شناخت میں آسانی ہوگی بلکہ سفری دستاویزات میں درپیش کئی پیچیدگیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ والدہ کا نام شامل کرنے سے ان شہریوں کو فائدہ ہوگا جن کے والد کا انتقال ہو چکا ہو یا کسی وجہ سے والد سے تعلق نہ ہو، اور انہیں دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔

نئی پالیسی کے اطلاق کے بعد پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کو والدہ کا نام لازمی فراہم کرنا ہوگا اور یہ نام پاسپورٹ کے ذاتی کوائف میں نمایاں طور پر درج کیا جائے گا۔

پاسپورٹ حکام کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سسٹمز میں پاکستان کا ڈیٹا بہتر طریقے سے مطابقت اختیار کرے گا، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق، خصوصاً خواتین کے شناختی حق کو بھی تقویت ملے گی۔

Related Posts