اسرائیل کے حملے جاری، فلسطین عید پر بھی لہو لہان، شہادتیں 119ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ :فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے وقفے وقفے سے جاری حملوں میں غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، بچوں اور خواتین سمیت شہادتوں کی تعداد 119ہوگئی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 119فلسطینی باشندے شہیداور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، شہید ہونیوالوں میں 28 بچے اور 7خواتین بھی شامل ہیں ۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے نئے حملوں میں رہائشی عمارتوں پر میزائل فائر کیے،فلسطینی ڈاکٹروں نے اسرائیلی افواج کے حملوں میں زہریلی گیس کے استعمال کا شبہ ظاہر کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لاشوں سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن کی جانچ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان فلسطینیوں بھائیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، صدر عارف علوی

ادھر حماس گروپ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملوں کا جواب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی، ترجمان نے فلسطینیوں کو یقین دلایا ہے کہ اسرائیل کو حملوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ القسام کے حملوں نے اسرائیل دفاع کو کمزور کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور بے گناہ نمازیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے صدر محمود عباس کو پاکستان کی کوششوں کایقین دلایااورموجودہ بحران کے دوران پاکستانی قیادت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Related Posts