کراچی، شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 3سالہ بچے کی لاش برآمد، پڑوسی گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 3سالہ بچے کی لاش برآمد، پڑوسی گرفتار
کراچی، شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 3سالہ بچے کی لاش برآمد، پڑوسی گرفتار

کراچی: شاہ فیصل کالونی سے 4 روز قبل لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کی لاش مل گئی، بچے کے ماموں کی نشاندہی پر پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے قریب سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ارحم نامی بچہ 4روزقبل لاپتہ ہواتھا اور زینب الرٹ ایپلی کیشن میں بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کی گئی تھی۔

بچے کے ماموں نے پڑوسی پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا 3سالہ بچے کو قتل کیا گیا، 13تاریخ کو میرا بھانجا لاپتہ ہوا، کراچی سے حیدرآباد تک بچے کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر نہ مل سکا۔ ارحم کے ماموں کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پڑوسی نوید حیدرآبادی سے جھگڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس چیف کا مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

ارحم کے ماموں نے کہا کہ پڑوسی نے کہا تھا ایسا بدلوں گا کہ یاد رکھو گے۔ بچے کی گرد ن چھلی ہوئی ہے اور زخموں کا نشان ہے،ارحم کی لاش گھر کے قریب خالی گراوٴنڈ سے ملی، ہماری نشاندہی پر نوید حیدرآبادی کو گرفتار کیا گیا۔

نوید حیدرآبادی اس وقت بھی پولیس کی تحویل میں ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، کچھ دیر میں مردہ خانے منتقل کی جائے گی ،لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس کا مقصد بچے کے مبینہ قتل کی وجوہات سامنے لانا ہے۔