دُنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے نقصانات پر آگہی کاعالمی دن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے نقصانات پر آگہی کاعالمی دن
دُنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے نقصانات پر آگہی کاعالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاکتوں اور دیگر نقصانات پر آگہی اور کیمیائی جنگوں کا شکار افراد کی یاد میں عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

پہلی بار کیمیائی ہتھیار پہلی جنگِ عظیم (1914 سے 1918) کے دوران استعمال کیے گئے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کثیر ملکی جنگ میں 1 کروڑ 70 لاکھ افراد ہلاک جبکہ 2 کروڑ زخمی ہوگئے لیکن تباہی و بربادی کا یہ سلسلہ رکا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن

 دُنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن

جنگِ عظیم دوم (1939 سے 1945)میں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اسی دوران امریکا نے جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرادئیے جو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بد ترین شکل کہی جاسکتی ہے۔

آج کل کے کیمیائی ہتھیار گزشتہ صدی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مہلک اور تباہ کن ہیں جو ایک ہی وقت میں متعدد شہروں کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ ہر سال 30 نومبر کو کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاک ہونے والے افراد کی یاد تازہ کرتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف آگہی کا عالمی دن منایاجاتا ہے جس کا مقصد بنی نوع انسان کو کیمیائی ہتھیاروں اور جنگ و جدل کے خلاف کمربستہ کرنا اور عوام الناس میں امن و آشتی کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔

Related Posts