دانش اور عائزہ نے عمرہ ادا کرلیا، روحانی سفر کی دلکش تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

عائزہ اور دانش تیمور، فوٹو ایم ایم
عائزہ اور دانش تیمور، فوٹو ایم ایم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے والے دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمرہ ادا کرلیا ہے، جس کی دلکش تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دونوں نہایت پُرسکون اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کمنٹس میں جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے دانش اور عائزہ آج نہ صرف کامیاب اداکار ہیں بلکہ دو خوبصورت بچوں کے والدین بھی ہیں۔ کیریئر کے اتار چڑھاؤ کے باوجود دونوں کی مقبولیت برقرار ہے اور مداح آج بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔

رمضان سے قبل 2026 میں ادا کیے گئے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں فینز اسٹار جوڑی کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات بھیجتے نظر آ رہے ہیں۔

Related Posts