ڈیل سٹین بھی شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کے متعرف ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین بھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی سوئنگ گیندوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹوئٹر پر ڈیل سٹین نے شاہین آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اِن سوئنگ ڈیلیوری پر آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ دور کے فاسٹ باؤلر کو شاہین سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح کلائی کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کلائی کے ذریعے بہترین طریقے سے گیند کو سوئنگ کررہے ہیں، فاسٹ باؤلرز کو اس شعبے میں اپنی رفتار کو بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی

یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں شاہین نے پہلے محمد حارث کا بیٹ توڑ دیا تھا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر انکے سٹمپس اڑا دیئے تھے۔

معلوم رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز نے 40 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور کپتان شاہین آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا تھا۔

Related Posts