کورونا نے سندھ میں تباہی مچادی، دادو میں مثبت کیسز کی شرح 70 فیصد سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dadu and Sehwan are infected with the corona virus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کے تمام اقدامات دھرے رہ گئے، کورونا نے صوبے میں تباہی مچادی، دادو اور سہون بری طرح متاثر، ڈاکٹرز نے حکومت سے مدد مانگ لی۔

دادو اور سہون سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ سول اسپتال دادو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں لانے جانیوالے 70 فیصد مریضوں  میں کورونا کی تشخیص ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ دادو میں سول اسپتال میں 32 بیڈز پر مشتمل کورونا وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے اور آکسیجن کی شدید کمی ہے ۔دادو کے ڈاکٹرز نے سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرزاوراسپتال ہماری مدد کریں اور موجودہ صورتحال کو سنبھالنے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکریں۔

انہوں نے ڈاکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دادو میں طبی سہولیات کا شدید فقدان پایاجارہا ہے اور ہمارے پاس اتنی بڑ ی تعداد میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا مشکل ہے اس لئے دیگر ڈاکٹرز بھی ہمارا بوجھ کم کرنے کیلئے آگے آئیں۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر جہازرانی و بندرگار علی حیدر زیدی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دادو اور سہون میں کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو اور سہون میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، سندھ حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے اور آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Posts