اب کوئی “غیر مصدقہ طوفان” نہیں! نجی موسمیاتی ویب سائٹس اور یوٹیوبرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
دہشت گردی کا چیلنج
dr jamil
استنبول مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔کیا اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرسکے گا؟
dr jamil
امریکا بھارت دفاعی پینگیں اور اس کے خطے پر مضر اثرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ڈنڈا اٹھالیا، علامتی تصویر

حکومت نے نجی موسمیاتی ویب سائٹس اور غیر مصدقہ موسمی پیش گوئیاں کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف کڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) یعنی محکمہ موسمیات کے سوا کسی اور ادارے یا فرد کو موسم کے حوالے سے وارننگ یا الرٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں بعض نجی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کی جانب سے غیر مستند اور سنسنی خیز دعووں کے باعث عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا ہو رہی تھیں، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں میں ملوث ویب سائٹس اور یوٹیوبرز کے خلاف سائبر قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام صرف سرکاری ذرائع، خصوصاً پی ایم ڈی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز سے موسم سے متعلق معلومات حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی غلط اطلاع یا افواہ سے بچا جا سکے۔

Related Posts