دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 93 ہزار ہلاک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 93 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 93 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 59 لاکھ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 59لاکھ 596افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (11 لاکھ 93 ہزار763) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 83ہزار 398 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 14لاکھ 57ہزار25 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ32 لاکھ 49 ہزار808 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 13 لاکھ 73ہزار627افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 مزید شہری جاں بحق ہوئے جس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 32 ہزار 993 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 806 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 539 افراد نے کورونا کو شکست دی۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 807 نئے کیسز رپورٹ، اموات 6 ہزار 800 سے تجاوز