دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 98 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 98 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 98 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 30 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ 98 ہزار722) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 304 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد75 لاکھ 84 ہزار 875 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ44 لاکھ 6 ہزار 153 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد اسپین، میکسیکو، اور ارجنٹینا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی کا  ایس او پیز پر عملدرآمد دیکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کا دورہ

Related Posts