دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 24 لاکھ 29 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 24 لاکھ 29 ہزار افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ35ہزار 633 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 29 ہزار811 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 97 ہزار 257 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 27لاکھ 54ہزار627ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ48لاکھ 51ہزار754 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 26 لاکھ 56 ہزار811 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 56 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 5 لاکھ 65 ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے اور 12 ہزار 436شہری وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق