پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ، مزید 71 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ، مزید 71 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ، مزید 71 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 35 ہزار 56 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 8 ہزار 724 انتقال کر گئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 59 لاکھ 90 ہزار168 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 426 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 45 ہزار124 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 92ہزار735 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار404، پنجاب میں 1 لاکھ 26 ہزار526 جبکہ اسلام آباد میں 34 ہزار300 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار696، آزاد کشمیر میں 7 ہزار620 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 775 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار320،  سندھ میں 3 ہزار132، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار455، اسلام آباد میں 358، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173جبکہ آزاد کشمیر میں 188 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا میں کورونا سے 7 کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 1 ہزار ہلاک

Related Posts