پاکستان میں کورونا کے 694 نئے کیسز رپورٹ، مریض 3 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 694 نئے کیسز رپورٹ، مریض 3 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے 694 نئے کیسز رپورٹ، مریض 3 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جس سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 457 ہو گئی ہے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 280 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 613 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 205 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34لاکھ 20 ہزار 654 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 36 ہزار 468 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ35ہزار766، پنجاب میں 99 ہزار 128، خیبرپختونخوا میں 37ہزار617، بلوچستان میں 15ہزارسے زائد، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 649، گلگت بلتستان میں3 ہزار 662 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 440 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 486 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 230 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار259،آزاد کشمیر میں 264، گلگت بلتستان میں 85، اسلام آباد میں 181 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی  دُور سے تشخیص کیلئے کتے کی شکل کا روبوٹ تیار

Related Posts