پاکستان میں کورونا کے3ہزار 338نئے کیسز رپورٹ، 38مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے3ہزار 338نئے کیسز رپورٹ، 38مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے3ہزار 338نئے کیسز رپورٹ، 38مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 38شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 63ہزار 111افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 516شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اقراء یونیورسٹی کی کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44ہزار779ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ54 لاکھ 22ہزار966ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7.45فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 684مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  4 ہزار 905افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 44 ہزار403 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 89 ہزار 192ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.0فیصد پر آگئی۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 252جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 52ہزار262کیسز اور 7 ہزار 905اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 3 ہزار 110افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 53انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 34 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 368 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 40ہزار 741افراد کورونا سے متاثر اور 761جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 31ہزار 628شہری کورونا سے متاثر جبکہ 988 انتقال کر گئے۔

Related Posts