اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 186نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 420 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 1 مزید شہری انتقال کرگیا۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 24 ہزار 86افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 346افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
دو دن کی چھٹی کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس پھرفعال
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 28ہزار159 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.66 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 73لاکھ 88ہزار 407ہو گئی جبکہ کورونا کے 420مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 28 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 28,159
Positive Cases: 186
Positivity %: 0.66%
Deaths :1
Patients on Critical Care: 420— NFRCC (@NFRCCofficial) March 28, 2022