پاکستان میں کورونا کے 216نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان میں کورونا کے 216نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 216نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 6 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 80 ہزار 92افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 618شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار435 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ14 لاکھ 52ہزار 460ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.64فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 101ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 375افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار 848ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 22 ہزار 626 ہو گئے۔

سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 41 ہزار 965 افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 980جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 73 ہزار 250کیسز اور 7 ہزار 604اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 190افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 801 انتقال کر گئے۔ صوبہ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 408کیسز اور کورونا کے باعث 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 514افراد کورونا سے متاثر اور 741 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں وائرس کے 10 ہزار 401کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 364کیسز اور 948اموات رپورٹ ہوئیں۔