پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 27 ہزار سے زائد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 27 ہزار سے زائد جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 27 ہزار سے زائد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  سے 12 لاکھ 15 ہزار 821 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 4 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 66 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56ہزار778 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار730 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.30فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 18 ہزار 196 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 319جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 47ہزار678کورونا کیسز اور 7 ہزار 210اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 69 ہزار 972افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 329جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز 32 ہزار 671جبکہ اموات 344رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 551افراد کورونا سے متاثر جبکہ 727جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 3 ہزار 549افراد متاثر جبکہ 893انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 581ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 897مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 236ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا پابندیاں نرم، کاروبار بحال، ڈائننگ کی اجازت مل گئی

Related Posts