پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 3 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 94ہزار 861 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 921شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں ذیابطیس کے باعث3 لاکھ سے زائد افراد کی ٹانگیں کٹنے کا خطرہ 

اومی کرون کراچی میں پھیل گیا، درجنوں افراد متاثر، سخت لاک ڈاؤن کا خدشہ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار662ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ33 لاکھ 24ہزار549 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.95فیصد رہی جبکہ 639مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  535افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار931 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 10 ہزار 9ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 862افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 66جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 81 ہزار 381کیسز اور 7 ہزار 666اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 334افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 927انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 660افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 565شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts