انٹر بورڈکے ناظم امتحانات انجینئرانور علیم خانزادہ کو خدمات جاری رکھنے کا عدالتی حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ کی تعیناتی روکنے کے حوالے سے جاری عدالتی حکم واپس لے لیاگیا، سندھ ہائی کورٹ کراچی نے 21اپریل کوانجینئر انور علیم خانزادہ کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا تھا جس کے بعد انور علیم خانزادہ کے وکلا کی جانب سے عدالت کو درست معلومات فراہم کی گئیں،جس پر سندھ ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ نے 13مئی کواپنا پرانا حکم واپس لے لیا ہے۔

جس کے بعد چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بورڈاینڈجامعات،چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈکراچی، چیئرمین میر پور خاص بورڈکو 13مئی کے حکم پر عمل درآمدکرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ انور علیم خانزادہ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انور علیم خانزادہ کی خدمات یکم اپریل کو حکومت سندھ نے میر پور خاص بورڈسے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈمیں منتقل کر دی تھیں جس کے بعد کنٹرولنگ اتھارٹی نے انہیں انٹر میڈیٹ میں ریگرلر ناظم امتحانات کی تعیناتی تک بحیثیت ناظم امتحانات مقرر کیا تھا، انور علیم خانزادہ سے قبل انٹر میڈیٹ بورڈکراچی میں طویل عرصہ سے کنٹرولنگ اتھارٹی نے کسی کو بھی کنٹرولرتعینات نہیں کیا تھا۔

انور علیم خانزادہ کی تعیناتی کے بعد کراچی کے سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا کہ انٹر میڈیٹ بورڈمیں طلبہ و طالبات کی آسانی اور شفاف امتحانات ممکن ہو سکے گا۔ جس کی وجہ سے چیئرمین انٹر بورڈڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے اس عزم کاا ظہار کیاتھا کہ وہ امسال امتحانات کو ماضی کے برعکس شفاف بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

دریں اثناانٹر میڈیٹ بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے حکم پر ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے تمام سیکشن کے سربراہان کاامتحانات کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا، مذکورہ پہلے اجلاس میں افسران کو ہدایات دی گئیں کہ تمام طلبہ و طالبات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور بروقت ایڈمٹ کارڈ کا اجراکیا جائے۔

مزید پڑھیں:غیر سرکاری تنظیم کا میٹرک و انٹر بورڈ میں تعینات او پی ایس افسران کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

انٹرمیڈیٹ بورڈکے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو بروقت نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ مہیا کئے جائیں گے، جب کہ،متعلقہ کالجز کی انتظامیہ کو بھی وقت سے قبل ہی ایڈمٹ کارڈاور امتحانی مواد مہیا کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی افرا تفری،طلبہ، والدین اور کالجز کی انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔