عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ نے مہر گڑھ ورثہ بحالی فنڈز میں کی جانے والی مبینہ بدعنوانی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم نواب اسلم رئیسانی کے پیش نہ ہونے پر یہ اقدام اٹھایا۔

احتساب عدالت کوئٹہ نے سابقہ دور میں وزارتِ اعلیٰ جیسے اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والے نواب اسلم رئیسانی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے قریبی عیزز عبدالنبی رئیسانی کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی اور دوستین جمال دینی کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جسے معزز جج نے منظور کر لیا جبکہ مہر گڑھ کی تزئین و بحالی کے مد میں فنڈز پر بدعنوانی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی 22 سالہ بیٹی کی جان لے لی

Related Posts