عدالت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردیق
عدالت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے انہیں مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اور ن لیگ صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف 3 کیسز کی سماعت کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیسز کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ جیل اہلکاروں نے جوڈیشل ریمانڈ کی تکمیل پر حمزہ شہباز کو پیش کیا۔

رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو عدالتی حکم کے مطابق ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب حکام کو منی لانڈرنگ ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی۔

غیر قانونی اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 15 روز قبل  حمزہ شہباز کو احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان کے رو برو پیش کیا گیا۔ حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت پیش ہوئے۔

جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع

Related Posts