پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب، لاہور کیلئے بجلی بند نہ کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

لیسکو نے عید کیلئے اعلان کردیا، علامتی فوٹو

عوام کیلئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خوشخبری، لیسکو نے شہر بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تینوں دن لاہور ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کے مطابق عید کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ فیلڈ اسٹاف کو تین شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ بجلی کی ترسیل اور شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔

لیسکو ہیڈ کوارٹر میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جائے گا جو عید کے دنوں میں بجلی کی فراہمی اور آپریشنز کی مسلسل نگرانی کرے گا۔

Related Posts