کرپشن کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام پیر کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پیش کی تھی اور بعد ازاں وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے اس کی منظوری دے دی تھی۔ دونوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے نیب وزارت داخلہ کو خط لکھے گا۔

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ ان پر 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کو جے آئی ٹی نے کل طلب کر لیا

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنماؤں کے نام نائن فلائی لسٹ میں ڈال رکھے ہیں۔