کورونا 3لاکھ 66ہزار418 زندگیاں نگل گیا، دنیابھر میں 60لاکھ 26 ہزار375افراد متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن : ناول کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 60 لاکھ 26 ہزار375افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 3 لاکھ  66ہزار418 زندگیوں کے چراغ  گل، امریکا میں اموات 1لاکھ سے زائد اموات کیساتھ سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا۔
 
امریکا ، اسپین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، برازیل ، اٹلی ، فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہر روز بڑھتی ہی جارہی ہے۔

امریکا کورونا سے متاثرہ ملک میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں 17 لاکھ 93 ہزار 530 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ امریکا میں 1  لاکھ 4 ہزار542 اموات ہوچکی ہیں۔

امریکا کے بعد برازیل میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 4 لاکھ 68ہزار338کیسز کی تصدیق جبکہ 27ہزار944 اموات ہوچکی ہیں، روس میں 3لاکھ 87 ہزار623 کیسز اور 4ہزار374 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کیساتھ تعلقات ختم کرنیکا اعلان

پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومت کی جانب سے محدود پیمانے پر ٹیسٹ کے باوجود ملک میں 66 ہزار افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کی اموات کے ساتھ پاکستان میں مجموعی طور پر 13 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔