پاکستان میں کورونا وائرس سے 72 ہزار460 افراد متاثر، 1 ہزار 543 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 72 ہزار460 افراد متاثر، 1 ہزار 543 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 72 ہزار460 افراد متاثر، 1 ہزار 543 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 72 ہزار 460افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 543ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 964نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72ہزار460ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک5 لاکھ61ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد14ہزار398ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ  میں کورونا وائرس کے28 ہزار245، پنجاب میں 26ہزار 240، خیبرپختونخواہ میں 10ہزار 27، بلوچستان میں4ہزار 393، آزاد کشمیر میں 255، گلگت بلتستان میں711 جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 589 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر44ہزار 834فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ26ہزار 83 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 497 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں481 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث473، گلگت بلتستان میں 11، اسلام آباد میں28 جبکہ بلوچستان میں 47 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سےقبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں62لاکھ 67ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 73ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر62 لاکھ67 ہزار408 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ73ہزار961) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 73 ہزارافراد ہلاک

Related Posts