دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 4 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 4 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 4 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر جبکہ 7لاکھ 4ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 87 لاکھ 1 ہزار 672افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (7لاکھ4ہزار365) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 493فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد60لاکھ81ہزار 976 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ19 لاکھ 15ہزار331 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد پیرو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث  1 ارب سے زائد طلباء متاثر ہوئے۔اقوامِ متحدہ

Related Posts