دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 36 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 86 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 36 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 86 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 36 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 86 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 36 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 86ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 36 لاکھ 91ہزار 627افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (5لاکھ86ہزار821) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ59 ہزار 617 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد50لاکھ67 ہزار 636ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے80لاکھ 37ہزار170 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

چلی کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج میں کورونا وائرس تیزی سے پروان چڑھنے لگا۔ کورونا کے مریضوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 ہزارفوجیوں کو ممکنہ وباء کے باعث قرنطینہ کردیاگیا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی طرف سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران 12 ہزار 130اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا جن میں سے 568 کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔

مزید پڑھیں: قابض اسرائیلی فوجیوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

Related Posts