خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 560 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 560 ہو گئی
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 560 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور:صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 560 ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں وائرس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 560 ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے بھر میں 20 اموات ہوئیں جبکہ کورونا سے متاثرہ 122 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے ملک بھر میں ڈاکٹرز اور طبی عملے سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کو آپ کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز  صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہمیں ملک بھر سے اسپیشلسٹس، جنرل کیڈر، نرسز، ماہرینِ نفسیات، ماہرینِ ادویات، پیرا میڈیکس، ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ کو آپ کی ضرورت ہے۔ڈاکٹرز سے درخواست

Related Posts