آئی ایم ایف کا اگلے ہفتے پاکستان کو 1.4بلین ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: IMF to give $1.4bn loan to Pakistan next week
IMF

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سست روی کے تناظر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے اگلے ہفتے پاکستان کو 1.4بلین ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گذشتہ ماہ کورونا کی وجہ سے منفی معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے مالیاتی فنڈ سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت قرض دینے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ ٹریسا سانچ نے کہاہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ہم پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک اعشاریہ چاربلین ڈالر کی فراہمی اگلے ہفتے ہوجائیگی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت 5 سال پورے کر گئی تو پاکستان کا قرضہ دوگنا ہو جائے گا، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنائے کہ پاکستان کو اس مشکل وقت میں بحالی کیلئے سہارا دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پروگرام کے تحت وضع کردہ پالیسیوں اور اصلاحات پر پابند ہیں لیکن اب ترجیح یہ ہے کہ تیزی سے مالی اعانت کرنے پر کام کرنا ہے ۔

Related Posts